کشمیرکی بیٹیاں بھارتی فوج کے مظالم کے سامنے ڈٹ گئی ہیں ، فرید پراچہ

04:35 PM, 1 May, 2017

نیوویب ڈیسک

 نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک مرتبہ پھر تحریک آزادی عروج پر ہے ۔ کشمیرکی بیٹیاں بھارتی فوج کے مظالم کے سامنے ڈٹ گئی ہیں اور بھارت سکولوں کی بچیوں کے مقابلے میں لرزہ براندام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف کی طرف سے بھارتی ریاستی دہشتگردی کے خلاف جرأت مندانہ بیان قوم کے جذبات کی ترجمانی ہے لیکن وزیراعظم اور وزارت خارجہ کی مجرمانہ خاموشی قابل تشویش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پارلیمنٹ کے ذریعے متفقہ قومی پالیسی کا اعلان کیا جائے ۔

وزیراعظم مشکوک ملاقاتوں کا سلسلہ بند کریں اور قوم کو اعتماد میں لیں ۔ عالمی سطح پر لابی کا انتظام کیا جائے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام عالم کے سامنے اجاگر کرنے اور اقوام متحدہ کے ذریعے حل کرنے کے سلسلہ میں فوری ٹھوس اقدامات کیے جائیں ۔

مزیدخبریں