فٹنس میرے ’جینز‘ میں ہے:پریانکا چوپڑا

12:42 PM, 1 May, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا جسمانی طور پر بہت ’فٹ‘ اداکارائوں میں شمار کی جاتی ہیں اور اس فٹنس کے لیے ظاہر ہے ان کو کچھ محنت بھی کرنا پڑتی ہو گی لیکن پرایانکا کا کہنا ہے کہ وہ جسمانی طور پر خود کو ٹھیک رکھنے کے لیے زیادہ محنت نہیں کرتیں ۔ان کا کہنا ہے  کہ کھانے کی بہت شوقین ہوں اکثر اوقات شوٹنگ کے دوران چھپ کر برگر وغیرہ کھاتی رہتی ہوں،سمارٹنس "جین "کا کمال ہے۔

ایک غیر ملکی میگزین سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا وہ خود کو جسمانی لحاظ سے فٹ رکھنے کیلئے زیادہ تگ ودو کی قائل نہیں،فٹنس انکے جین میں ہے لہٰذا وہ کسی خاص ورزش کی ضرورت محسوس نہیں کرتیں۔

مزیدخبریں