میاں چنوں : والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر پندرہ سالہ لڑکی نے سپرے پی لیا

12:12 PM, 1 May, 2017

نیوویب ڈیسک

میاں چنوں : والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر پندرہ سالہ لڑکی نے اسپرے پی لیا۔ لڑکی  کو  تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔میاں چنوں نواحی گاؤں 18 چودہ ایل کے رہائشی حاجی محمد نے بتایاکہ میں نے اپنی پندرہ سالہ بیٹی شازیہ کو گھریلو کام کاج کی وجہ سے ڈانٹا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر سپرے ہی لی ریسکیو 1122 نے سول ہسپتال میاں چنوں منتقل کردیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

بریں ازاں   رینالہ خورد میں ایک شخص نے پٹرول چھڑک کرخود کو آگ لگا لی، خودسوزی کی کوشش کرنے والے  نیاز احمد  کا کہنا ہے کہ ،، توقیر نامی شخص  نے اس سے لاکھوں روپے  بٹورے  اور اب واپس نہیں کر رہا ۔

مزیدخبریں