اورنج ٹرین بنانے والے مزدوروں کیلئے ہسپتال نہ بنا سکے، بلاول بھٹو

12:06 PM, 1 May, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے موجودہ حکومت کو مزدور دشمن قرار دے دیا۔  کراچی میں تقریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیاں کسان دشمن ہیں۔ حکومت نےغریبوں کا حق لوٹ کر آف شور کمپنیاں بنائیں۔ بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ مزدوروں کو ریلیف نہیں مل رہا، آج کے حکمران اورنج لائن بناتے ہیں مزدوروں کیلئے اسپتال نہیں بناتے۔ 18 ویں ترمیم کےمطابق ای او بی آئی صوبائی حکومت کو نہیں دیا جارہا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے مزدوردوست لیبرپالیسی دی، مزدوروں کے دل سے ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کونہیں نکالاجاسکتا،مزدوروں کی فلاح پیپلز پارٹی کی پہلی ترجیح ہے، پیپلز پارٹی نے مزدوروں کیلیے ای او بی آئی قائم کیا،شہید ذوالفقار بھٹو نے مزدوروں اور نوجوانوں کو متحد کیا۔اورنج ٹرین بناتے ہیں مگراسپتال نہیں بناتے۔






مزیدخبریں