شمالی کوریا کےصدر بہت چالاک ہیں،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

11:53 AM, 1 May, 2017

نیوویب ڈیسک

شمالی کوریا کے صدر بہت چالاک ہیں،، تاہم ان کے خلاف امریکی فوجی کاروائی ایک سرپرائز ہو گا۔ امریکی صدر نے شمالی کوریا کو خبردار کر دیا،،ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف کارروائی کے لیے ایشیا میں اتحادیوں سے رابطے شروع کردیے ۔ٹرمپ نے شمالی کوریا کے صدر کم جونگ اُن کو چالاک رہنما قرار دے دیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی کا آپشن ایک سرپرائز کے طور پر استعمال کرے گا۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کہ چینی ہیکرز نے صدارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کے لیے ڈیموکریٹ پارٹی کے کمپیوٹر تک رسائی حاصل کی ہو ۔
ٹرمپ نے ممکنہ کارروائی کے لیے ایشیا میں اتحادیوں سے رابطے شروع کردیے۔امریکی صدرنے فلپائن کے صدر کے علاوہ چین اور جاپان کے رہنمائوں سے شمالی کوریا کے حوالے سےٹیلی فون پر تبادلہ خیال کیا۔

مزیدخبریں