گھوٹکی: سرکاری اسپتال با اثر وڈیرے کے جانوروں کا اصطبل بن گیا

11:35 AM, 1 May, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: سندھ کے وزیر اعلیٰ تو بدلے مگر سندھ کی حالت نہ بدلی۔ گھوٹکی میں کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والا سرکاری اسپتال با اثر وڈیرے کے جانوروں کا اصطبل بن کر رہ گیا۔ ڈاکٹر اور دیگراسٹاف گھر بیٹھے حاضریاں لگاکر تنخواہیں بٹورنے لگے۔گھوٹکی کاسرکاری اسپتال وڈیرے کے جانوروں کا اصطبل بن گیا۔محکمہ صحت خواب خرگوش کا مزہ لینے میں مصروف ہے۔
ضلع گھوٹکی کے علاقے جروار میں کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے تعمیر ہونے والا سرکاری اسپتال پر با اثر وڈیرے نے قبضہ جما کراصطبل بنا دیا ہے۔دوسری جانب اسپتال کاعملہ گھر بیٹھے رجسٹر پر دستخط کرکے ہر ماہ تنخواہیں بٹورنے میں مصروف ہے جبکہ ضلع انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ علاقے کا واحد سرکاری اسپتال کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ معاملے کا نوٹس لیں اور اسپتال سے قبضہ ختم کرواکر اسے فعال کریں تاکہ انہیں صحت کی سہولیات مل سکیں۔

مزیدخبریں