یوم مزدور پر افسوسناک حادثہ، فیکٹری میں ناکارہ گولہ پھٹنے سے تین مزدور زخمی

11:24 AM, 1 May, 2017

نیوویب ڈیسک

 گوجرانوالہ:  گوجرانوالہ میں فرنس فیکٹری میں ناکارہ گولہ پھٹنے سے تین مزدور زخمی ہو گئے.  زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔یوم مزدور کے موقع پر فرنس فیکٹری میں ناکارہ گولہ پھٹنے سے تین افراد پنتالیس سالہ اقبال،پینتیس سالہ دلاور اور تیس سالہ سجاد علی ذخمی ہو گئے جنھیں ریسکیو ٹیموں نے طبی امداد کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے.

ریسکیو ذرائع کے مطابق معافی والا کے علاقہ میں واقعہ ملک فاروق فرنس فیکٹری میں لوہا پگھلاتے ہوئے ناکارہ گولہ پھٹ گیا جس سے بھٹی میں کام کرنے والے تین مزدور ذخمی ہو گئے دوسری طرف تھانہ اروپ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے.

مزیدخبریں