اسلام آباد: حکومت ورکروں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے،صدر،وزیر اعظم

اسلام آباد: حکومت ورکروں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے،صدر،وزیر اعظم

اسلام آباد: مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی میں مزدوروں کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے،حکومت ورکروں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے۔محنت کشوں کے عالمی دن کے موقع پر صدرمملکت ممنون حسین نےمزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مزدور ملک کا ایک ناگزیر ستون ہیں،جو قومی تعمیر میں اپنا قیمتی حصہ ڈالتے ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حکومت ورکروں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے، مزدور قوانین کو مستحکم کیا گیا تاکہ محنت کشوں اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنا کر ان کے میعار زندگی کو بلند کیا جا سکے۔اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بھی مزدوروں کے عالمی دن پر  کسانوں اور محنت کشوں کی عظمت کو سلام پیش کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں