صرف کچھ گھنٹوں میں مکان تیار کرنے والا تھری ڈی پرنٹر تیار

10:19 AM, 1 May, 2017

نیوویب ڈیسک

 امریکہ :صرف 14 گھنٹوں میں مکان تیار کرنے والا پرنٹر  ایجاد کر لیا گیا ۔

اس گاڑی نما پرنٹر کے دو بازو ہیں اور گاڑی کی پشت پر دو ٹینکس ہیں جن میں تعمیراتی مٹیریل بھرا ہوا ہے۔ یہ پورا نظام ایک بہت بڑا تھری ڈی پرنٹر ہے جو نہ صرف زمین بلکہ چاند اور مریخ پر بھی خلانوردوں کے لیے فوری مکان بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔ اس کے روبوٹک بازو پر ایک نوزل ہے جو مٹیریل باہر پھینک کر چند گھنٹوں میں بالکل نیا گھر بنادیتا ہے۔ اس کے روبوٹک بازو نہایت احتیاط  لیکن تیزی سے مٹیریل بکھیرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور چمچہ نما بازو تعمیراتی سامان اٹھا کر رکھتا رہتا ہے۔

اس کی خاص بات اس کا وسیع دائرہ ہے جو ایک گھر بناتا رہتا ہے۔ تھری ڈی مشین کو آفت زدہ اور غریب علاقوں میں فوری طور پر مکان بنانے کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

مزیدخبریں