جھنگ : محلہ بھبھڑانہ میں زہریلی شراب پینے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔
تفصیل کے مطابق جھنگ کے محلہ بھبھڑانہ میں زیریلی شراب پینے سے تین دوست جاں بحق جبکہ چوتھے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس نے ملزم آصف کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد کا رہائشی ریاض اپنے ماموں زاد بھائی شبیر سے ملنے آیا اور انہوں نے اپنے دیگر دو ساتھیوں ارشد انصاری اور اعظم کے ہمراہ مبینہ طور پر زہریلی شراب پی جس سے چاروں دوستوں کی طبیعت خراب ہو گئی۔
زہریلی شراب پینے سے ارشد انصاری موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دیگر 3کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اعظم اور شبیر بھی چل بسے ۔ریاض کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ زہریلی شراب پینے سے اموات میں دن با دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن اس کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات نہیں کیے جا رہے