لاہور: سو جاتا ہے فٹ پاتھ پہ اخبار بچھا کر ,مزدور کبھی نیند کی گولی نہیں کھاتا۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے
لاہور کے مختلف مقامات پر تقاریب کا انعقاد بھی کیا گیا.
اس موقع پر اکبر چوک ٹاؤن شپ میں مزدوروں کیلئے ناشتے کا اہتمام کیا گیا.
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ورلڈ لیبر ڈے منایا جارہا جبکہ ملک کےصنعتی شہر میں مزدور اپنے حقوق کے عالمی دن سے بھی نا آشنا ہے
صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ وطن عزیز کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی ہمارے محنت کشوں اورہنرمندوں کی انتھک کوششوں کے بغیر ممکن نہیں.