وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی قوم کو رمضان المبارک کی مبارکباد

07:21 PM, 1 Mar, 2025

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک 1446 ہجری کے آغاز پر قوم کے نام اپنے پیغام میں تمام پاکستانیوں اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہمیں ایک بار پھر یہ بابرکت مہینہ نصیب ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ رمضان کا مہینہ برکتوں، رحمتوں اور مغفرت کا ہے، جس میں اللہ تعالیٰ ہمیں اپنی قربت عطا فرماتے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی اپنے پیغام میں تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی اور کہا کہ یہ مقدس مہینہ ہمیں صبر، تقویٰ اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ غرباء اور مستحقین کی مدد کریں اور ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کریں تاکہ رمضان کی برکتیں سب کے لیے یکساں ہوں۔

پاکستان میں شوال کے 30 روز مکمل ہونے کے بعد رمضان المبارک کا آغاز ہوگیا، جبکہ ملک کے مختلف شہروں میں چاند واضح طور پر نظر آیا۔
 

مزیدخبریں