آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ، جدید جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کی تیاریوں پر زور

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ، جدید جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کی تیاریوں پر زور

بہاولپور: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ فوجی جوانوں کو جدید جنگ کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے مسلسل اپنی تیاریاں جاری رکھنی چاہئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ بورڈ کا دورہ کیا، جہاں انہیں بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کی جنگی تیاریوں اور لگن کو سراہا اور کہا کہ سخت تربیت ایک سپاہی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے، اس لئے جوانوں کو اپنی تیاریوں کو مکمل اور مسلسل رکھنا ہوگا۔
جنرل عاصم منیر نے اس دوران سی ایم ایچ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، انوویسٹا چولستان اور انٹیگریٹڈ کامبیٹ سیمیولیٹر ایرینا کا افتتاح بھی کیا۔ ان اقدامات کا مقصد فوج کی جنگی تیاریوں، طبی تعلیم اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید بہتری لانا ہے۔
سی آئی ایم ایس کے دورے کے موقع پر، آرمی چیف نے بہاولپور کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا کے ساتھ بھی بات چیت کی اور نوجوانوں کی صلاحیتوں میں بہتری کے لئے پاک فوج کے اقدامات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے طلبا کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں تعلیمی عمل مکمل کرنے کی ترغیب دی تاکہ وہ قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکیں۔

مصنف کے بارے میں