کراچی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سیمی فائنل کے لیے نیوزی لینڈ، بھارت، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں نے کوالیفائی کرلیا، جبکہ افغانستان کی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔
جنوبی افریقہ نے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنائی، جس کے بعد گروپ اے سے بھارت اور نیوزی لینڈ، جبکہ گروپ بی سے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔
فائنل فور کی حتمی مدمقابل ٹیموں کا فیصلہ کل بھارت اور نیوزی لینڈ کے میچ کے بعد ہوگا۔