کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور آج مسلسل پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ روپے ہوگئی۔ اسی طرح 10 گرام سونا 438 روپے سستا ہوکر 2 لاکھ 57 ہزار 201 روپے پر آگیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہوکر 2,857 ڈالر پر آ گیا۔
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کی وجہ عالمی سطح پر سونے کی طلب میں اتار چڑھاؤ اور مقامی سطح پر ڈالر کی قدر میں ممکنہ استحکام ہو سکتا ہے۔