کراچی: آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے 11ویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے اس میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیتا اور بیٹنگ کرنے کا بتایا۔ بٹلر نے اس موقع پر کہا کہ یہ ان کے کیریئر کا آخری میچ ہے اور وہ فتح حاصل کرنے کی مکمل کوشش کریں گے۔
جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ ان کی ٹیم ہدف کا تعاقب کرنے کی خواہش رکھتی ہے اور اس میچ میں کامیابی کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچنے کی کوشش کریں گے۔
چیمپئینز ٹرافی: انگلینڈ کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
