دبئی : میٹرو، ٹرام میں ای سکوٹروں پر پابندی عائد کردی گئی۔ دبئی نے میٹرو، ٹرام میں ای سکوٹروں پر پابندی عائد کردی ہے ۔ ا س پابندی کااطلاق ہوچکا ہے ۔ ای سکوٹر استعمال کرنے والوں کو یہ اطلاع ملنے کے بعد کہ دبئی میٹرو اور ٹرام کے اندر الیکٹرک سکوٹر چلانے کی اجازت نہیں ہے۔ بہت سے لوگوں کے پاس میٹرو سٹیشنوں کے باہر ای سکوٹر پارک کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا ،تاہم اس صورتحال میں کچھ لوگ گھر واپس لوٹ گئے۔
اس حوالے سے آر ٹی اے کاکہنا ہےکہ یہ فیصلہ اتھارٹی نے گذشتہ رات کیا اور ا س حوالے سے سوشل میڈیا سائیٹ ایکس ٹویٹر پر اپ لوڈ بھی کردیا کہ دبئی میٹرو اور دبئی ٹرام کے اندر ای سکوٹرز کا استعمال ممنوع ہو گا۔
اس حوالے سے شہریوں کاکہنا ہےکہ یہ فیصلہ بہت جلدی میں کیاگیا اور اچانک ہونے والے سے بہت سے لوگ لاعلم تھے اس وجہ سے بہت سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ شہریوں کاکہنا تھا کہ اس طرح سے ٹرانسپورٹ کاخرچ بھی بڑھ جائے گا کیونکہ ای سکوٹر کی بدولت ٹرانسپورٹ کا خرچ کم تھا۔ واضح رہے کہ ای سکوٹر متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں میں تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں۔