اسلام آباد: ایک ہفتے کے دوران 14 اشیائے ضروریہ کی قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ فروری کے آخری ہفتے مہنگائی کی شرح میں 1.27 فیصد اضافہ ہوگیا ہے جب کہ سالانہ بنیاد پر یہ شرح 32.73 فیصد ہوگئی، 22 تا 29 ہزار روپے ماہانہ آمدن رکھنے والا طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا جس کے لیے مہنگائی کی شرح 38.07 فی صد رہی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ کے مطابق گیس، پیاز، ، انڈے ، آلو ،دال مونگ ، بیف کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ٹماٹر ، دال ماش، ایل پی جی، کوکنگ آئل ،گڑ ،ویجیٹیبل گھی ، دال مسور کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی۔