9 مئی جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ، رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کی ضمانت منظور

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ، رہنما پی ٹی آئی یاسمین راشد کی ضمانت منظور

لاہور:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی کو گلبرگ میں جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں  پی ٹی آئی  کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور کرلی ہے۔  انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے یاسمین راشد کی ضمانت پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے یاسمین راشد کو 5 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ یاسمین راشد دیگر مقدمات میں گرفتاری کے باعث رہا نہیں ہو سکیں گی۔

خیال رہے کہ یاسمین راشد کو ابتدائی طور پر 12 مئی 2023 کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر کے تحت 9 مئی کے واقعات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا تھا۔لاہور ہائی کورٹ نے 13 مئی کو یاسمین راشد کی رہائی کا حکم دیا تھا لیکن محض چند گھنٹے بعد 9 مئی سے متعلق مزید تین مقدمات میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا جن میں جناح ہاؤس حملہ کیس بھی شامل ہے۔

مصنف کے بارے میں