امیر بالاج ٹیپو قتل کیس:پولیس کا گھر والوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

11:54 AM, 1 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مقتول پرحملہ کے لئے آنے والے دوسرے  شوٹر ایاز کو بھی  پکڑلیا۔ پولیس نے بالاج ٹیپو کے گھر والوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات کے وقت لاہور میں  3 شوٹر تھے۔ ایاز نامی ملزم حملہ آور مظفرکیساتھ شادی کی تقریب میں پہنچا تھا۔ حملہ آوروں کوملک سہیل نے شوٹرز کو شادی کی تقریب میں پہنچایا ۔ امیر بالاج ٹیپو کے قریبی دوست احسن شاہ نے طیفی بٹ کو مخبری کی۔

ذرائع کے مطابق لاہور پولیس نے بالاج ٹیپو کے گھر والوں کو بھی شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا  گیا ہے۔ 

اس سے قبل پولیس نے راوی روڈ سے حراست میں لیے  کیس میں ملوث اہم کردار ملک سہیل کا تحریری بیان کا تحریری بیان ریکارڈ کیا.

 پولیس اب تک اس کیس میں امیر بالاج ٹیپو کے قریبی ساتھی احسن شاہ، ایک شوٹر اور ملک سہیل سمیت 10 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کا دائرہ کار بڑھا چکی ہے.

مزیدخبریں