صدارتی انتخاب کا شیڈول جاری، ووٹنگ 9 مارچ کو ہوگی

10:39 AM, 1 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے صدر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ  9مارچ کوہوگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا  ہے کہ صدارتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کل دن 12بجے تک جمع کروائے جاسکتے ییں۔کاغذات نامزدگی کی سکرونٹی کاعمل چارمارچ تک مکمل کرلیاجائے گا۔


کاغذات نامزدگی پانچ مارچ کوواپس لیے جاسکتے ہیں اس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست بھی پانچ مارچ کو ہی شائع کی جائے گی ۔ صدارتی انتخاب کیلئے پولنگ کاوقت صبح 10بجے سے شام چاربجے تک مقررکیاگیاہے

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نو مارچ کو قومی اسمبلی،سینٹ اور چاروں اسمبلیوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ 

مزیدخبریں