اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نامزد کے اسپیکر و رہنما ایاز صادق کا کہنا ہے کہ سب میرے دوست اور بھائی ہیں ،ایک دوسرے کے خلاف انتخاب لڑنا جمہوریت کا حسن ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کسی سے دشمنی تو ہے نہیں ، اسمبلی کا ڈکورم برقرار رکھنا ہر رکن کا فرض ہے۔ پارلیمان حکومت اور اپوزیشن سب کا ہے ، شورشرابے میں تقریر اور بات نہیں ہوسکے گی ۔