ڈی سی اسلام آباد مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار، 6 ماہ قید کا حکم

09:39 AM, 1 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے  توہین عدالت کیس میں مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن  کو 6 ماہ کی قید اور جرمانہ کی سزا کاحکم دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابرستار نےمحفوظ فیصلہ سنا دیا ۔ایس ایس پی آپریشنز کو چار ماہ جیل اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے۔ 

ڈی سی اسلام آباد کو شہریار آفریدی کی گرفتاری کیلئے ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر توہین عدالت کیس میں سزا دی گئی ہے۔ جسٹس بابر ستار نے فیصلے کی کاپی وزیر اعظم کو بھجوانے کا بھی حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں