واشنگٹن : امریکی ادارہ برائے انسدادِ امراض و تحفظ نے بزرگ امریکیوں کو کورونا ویکسین کی ایک اور ڈوز لگوانے کی منظوری دے دی۔
سی ڈی سی کی جانب سے 65 سال یا اس سے زائد عمر کے شہریوں کے لیے کورونا ویکسین کی اضافی ڈوز کی منظوری دی گئی ہے۔
امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن نے بزرگ امریکی شہریوں کو اس موسمِ بہار میں کورونا ویکسین کا ایک اور شاٹ لگوانے کی تجویز دی تھی، جس کے بعد ڈائریکٹر سی ڈی سی نے 65 سال یا اس سےزائد عمر کے شہریوں کے لیے کورونا ویکسین کے اضافی شاٹ کی منظوری دے دی۔
سی ڈی سی کی ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کووڈ 19 سے ہونے والی اموات اور اسپتال میں داخل ہونے والے مریضوں کی اکثریت میں زائد عمر شہری شامل تھے۔