وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع، علی امین گنڈا پور کی جیت یقینی

09:15 AM, 1 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور : خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا انتخاب آج ہو رہا ہے۔ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے والے علی امین گنڈاپور کا مقابلہ ن لیگ اور اتحادیوں کے امیدوار ڈاکٹر عباد اللّٰہ خان سے ہوگا۔ قائد ایوان کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس شروع ہوچکا ہے۔ 

 اجلاس میں سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہو رہا ہے۔ اسمبلی کا اجلاس 10 بجے طلب کیا گیا تھا لیکن ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے ساڑھے گیارہ بجے شروع ہوا۔ 

مزیدخبریں