کینیڈا میں پی آئی اے کا ایک اور ملازم سلپ ہوگیا، 2 سال میں 10 فضائی میزبان غائب ہوئے

09:11 AM, 1 Mar, 2024

نیوویب ڈیسک

ٹورنٹو: پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں غائب ہوگیا۔رواں ہفتے کینیڈا میں غائب ہونے والا پی آئی اے کا دوسرا فضائی میزبان ہے، دو سال میں ٹورنٹو پروازوں پر تعینات تقریباً 10 فضائی میزبان سلپ ہوچکے ہیں۔


پی آئی اے ذرائع کے مطابق ٹورنٹو پرواز پر تعینات پی آئی اے کا ایک اور فضائی میزبان کینیڈا میں غائب ہو گیا۔

29 فروری کو پی آئی اے کی پرواز نمبر 782 پر تعینات فضائی میزبان واپسی کے لئے ڈیوٹی پر نہیں پہنچا، فلائٹ اسٹیورڈ جبران بلوچ اس ہفتہ کینیڈا میں غائب ہونے والا دوسرا فضائی میزبان ہے۔

عملے کی جانب سے جبران بلوچ کے کمرے کی تلاشی پر اس کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا۔ پی آئی اے حکام نے فلائٹ اسٹیورڈ کے غائب ہونے کی اطلاع ٹورنٹو پولیس کو کر دی ہے۔

اسی ہفتہ ایک خاتون ایئر ہوسٹس بھی ہوٹل سے لاپتا ہوچکی ہے، ٹورنٹو پرواز پر تعینات عملے کے پاسپورٹ حکام کے پاس جمع کرانے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

دو سال میں ٹورنٹو پروازوں پر تعینات تقریباً 10 فضائی میزبان سلپ ہوچکے ہیں، کینیڈا میں غائب ہونے والوں میں پی آئی اے کے مرد اور خواتین دونوں فضائی میزبان شامل ہیں۔

مزیدخبریں