اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے بطور وزیر تنخواہ اور دیگر مراعات نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر قانون و انصاف نے اس ضمن میں سیکرٹری کابینہ کو ایک خط ارسال کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ بطور وفاقی وزیر اپنی تنخواہ اور الاؤنسز سے دستبردار ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے سیکرٹری کابینہ کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کابینہ نے کفایت شعاری مہم کے سلسلے میں یہ فیصلہ کیا ہے۔