ایف آئی اے کا فرح گوگی کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کا فیصلہ

07:05 PM, 1 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سابق خاتون اول کی دوست فرح گوگی کو پاکستان لانے کیلئے انٹر پول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے فرح گوگی کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان لانے کافیصلہ کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے اجازت طلب کر لی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے فرح گوگی کو اشتہاری قرار دینے کیلئے عدالت سے ریڈ وارنٹ حاصل کئے جائیں گے۔ 
واضح رہے کہ فرح گوگی کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیاہے اور یہ مقدمہ سٹیٹ بنک کی ہدایت پر درج ہوا تھا۔ 

مزیدخبریں