ڈالر کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہو گیا

02:24 PM, 1 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق ازخود نوٹس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ 
نیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ آنے کے بعد آج کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر اب 274 روپے پر بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 روپے مہنگا ہو کر 280 روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ 
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 261 روپے 50 پیسے تھی تاہم آج اس کی قیمت میں 12 روپے 50 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

مزیدخبریں