پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما کی پٹرول 600 روپے ، بجلی فی یونٹ 100 روپے کرنے کی تجویز

10:08 AM, 1 Mar, 2023

نیوویب ڈیسک

رحیم یار خان : پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کی جگہ میں وزیر خزانہ ہوتا تو پٹرول کی قیمت 600 روپے اور بجلی کی قیمت 100 فی یونٹ کردیتا ۔ گیس کی قیمت بھی 10 گنا بڑھا دیتا۔ 

تقریب سے خطاب کرتے سابق گورنر پنجاب و رہنما پیپلز پارٹی مخدوم احمد محمود نے کہا کہ  ہم پٹرول دبئی سے بھی سستادے رہے ہیں۔  میرے پاس اختیارات ہوتے تو پٹرول کی قیمت 500 کرتا اور صبح دیکھتا اگر لاہور کی سڑکوں پر ویسے ہی رش ہوتا تو پٹرول مزید 100روپے بڑھا کر 6 سو روپے فی لیٹر کردیتا ۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح 300 یونٹ والوں کو چھوڑ کر بجلی کی قیمت 100 روپے فی یونٹ کردیتا اور گیس کی قیمت 10 گنا بڑھا دیتا یہ کریں گے تو ملک بچے گا۔ ہمارے لیڈر عوام کو دیکھ کر پالیسیاں بناتے رہے تو ملک نہیں بچے گا۔ میں نے ہی ہی باتیں پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ میں کہیں لیکن ان پر عمل نہیں ہوا۔ 

مزیدخبریں