امریکہ اور یورپ کا دوہرا معیار ،رو س پر پابندیوں کے باوجود آج بھی روس کو ادائیگیاں جاری 

امریکہ اور یورپ کا دوہرا معیار ،رو س پر پابندیوں کے باوجود آج بھی روس کو ادائیگیاں جاری 

نیویارک:امریکہ اور یورپ کا دوہرا معیار سامنے آگیا ،ایک طرف روس یوکرین جنگ میں دنیا کو یہ بتا یا جا رہا ہے کہ ہم نے روس پر پابندیاں عائد کر دی ہیں لیکن دوسری طرف اپنی ملکی معیشت کو بہتر رکھنے اور عوام کو مہنگائی کے طوفان سے بچانے کیلئے آج بھی تیل اور گیس کی مد  میں یومیہ 15 بلین ڈالر ادا کر رہا ہے ۔

ڈیلی میل نے اس وقت امریکہ اور یورپی ممالک کا بھانڈا پھوڑ دیا جب ایک طرف امریکہ اور یورپی ممالک پاکستان کو صرف اس لیے تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں کہ وزیر اعظم پاکستان اپنے ملک کی سہولت کیلئے ایک ایسے ملک سے گندم خرید رہے ہیں جو یوکرین پر جنگ مسلط کیے ہوئے ہے لیکن وہ ہی امریکہ اور یورپی ممالک دوسری طرف خود بھی روس سے تیل اور گیس کا لین دین جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

واضح امریکی صدر اور یورپی ممالک جنگ کے بعد روس پر مختلف قسم کی معاشی پابندیاں عائد کر چکے ہیں جس میں امریکہ نے روس کے مزکزی بینک کے اثاثے تک منجمد کر دئیے ہیں ،ڈیلی میل کا یہ انکشاف اس وقت سامنے آیا ہے جب مغرب اب بھی روس کو تیل اور گیس کے لیے یومیہ 1 بلین ڈالر ادا کر رہا ۔

مصنف کے بارے میں