یورپی یونین کا جان بوجھ کر پاکستان کو روس یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا منصوبہ

یورپی یونین کا جان بوجھ کر پاکستان کو روس یوکرین جنگ میں دھکیلنے کا منصوبہ



واشنگٹن:یورپی یونین نے جان بوجھ کر روس یوکرین میں پاکستان کو دھکیلنے کی کوششیں تیز کر دیں ،یورپی یونین نے کبھی کشمیر ایشو پر پاکستان کی بات تو نہ سنی لیکن یورپی ملک یوکرین پر حملے کے پانچویں روز ہی اس نے دنیا کے دیگر ممالک کیساتھ پاکستان سے بھی مطالبہ کر دیا کہ وہ روس کی حالیہ کاروائی پر اقوام متحدہ میں مذمت کرے ۔

یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفیروں نے پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ یوکرین پر روسی فوجی حملے کے باعث اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اس وقت جاری خصوصی اجلاس میں روسی جارحیت کے خلاف ووٹ دے ۔

یورپی یونین کے رکن ممالک کے سفیروں کے علاوہ برطانیہ، کینیڈا، جاپان، ناروے اور سوئٹزرلینڈ کے سفیروں کی جانب سے بھی مشترکہ طور پر جاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہےہم پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ روس کے اقدامات کی مذمت کرے اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے حق میں آواز اٹھائے۔

واضح رہے پاکستان نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل میں ووٹ دینے سے گریز کیا تھا جہاں جنگ سے متعلق فوری بحث شروع کرنے کے لیے کہا گیا تھا۔ یہ اجلاس اب جمعرات تک ملتوی ہو چکا ہے۔

پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کہہ چکے ہیں کہ وہ روس اور یوکرین کے تنازعے کے مذاکراتی حل کے حق میں ہیں۔ پچیس فروری کو جب اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں یوکرین پر روسی حملے کے خلاف ایک مذمتی قرارداد پر رائے شماری ہوئی تھی، تو چین، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے اپنی اپنی رائے محفوظ رکھی تھی۔

مصنف کے بارے میں