چودھری پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی نہ انہوں نے ڈیمانڈ کی : فواد چودھری 

10:30 PM, 1 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور چودھری برادران کے درمیان ملاقات میں چودھری پرویز الہٰی کو وزارت اعلیٰ کی پیش کش کی نہ ہی اور چودھری برادران نے ڈیمانڈ کی۔ حکومت کہیں نہیں جا رہی لیکن شہباز شریف اور دیگر اپوزیشن والے جیل ضرور جائیں گے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان چودھری شجاعت حسین کی  خیریت دریافت کرنے گئے تھے ۔ پہلے پروگرام نہیں تھا لیکن جب بعض چینلز پر ان کی طبیعت خراب ہونے کی خبر چلی تو وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ چودھری شجاعت کی تیمارداری کیلئے جانا ہے۔ 

فواد چودھری کا کہنا ہے کہ چودھری برادران نے واضح یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ اتحادی ہیں اور رہیں گے۔ اپوزیشن والے تحریک عدم اعتماد کےحوالے سے جھوٹ بول رہے ہیں وہ پہلے بھی ناکام ہوئے اب بھی ناکام ہوں گے۔ وزیراعظم ایم کیو ایم اور بی اے پی سے بھی ملیں گے۔ 

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم جہانگیر ترین گروپ کو تحریک انصاف سے علیحدہ نہیں سمجھتے ان کے ساتھ جو ابھی ارکان اسمبلی ہیں ان سب نے آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے  اور وہ حکومت کے ساتھ ہیں۔ 

مزیدخبریں