کیف:روس یوکرین جنگ کے پانچویں روز یوکرینی صدر نے یورپی پارلیمان سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہ اب وقت آگیا ہے کہ یورپی ممالک ثابت کریں کہ وہ کس کے ساتھ ہیں ۔
یوکرینی صدر زیلنسکی نے یورپی پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جب وہ یورپی قانون سازوں سے اپنا خطاب کر رہے ہیں کیف روسی میزائلوں سے گونج رہا ہے ،یوکرینی صدر نےکہامجھے یقین ہے کہ آج ہم اپنی جانوں کی جو قربانیاں دے رہے ہیں، وہ یورپ میں برابری کے لیے ہماری خواہش کا عملی نتیجہ ہے۔ اس کے لیے ہمارے بہترین شہری اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں کوئی توڑ سکتا ہے اور نہ نیچا دکھا سکتا ہے، ہم مضبوط ہیں، ہم یوکرینی ہیں۔ ہم نے اپنی ہمت اور حوصلے کا کھل کر مظاہرہ کیا ہے۔ ہم نے ثابت کر دیا یے کہ ہم بھی بالکل آپ جیسے ہی ہیںلیکن اب آپ بھی ثابت کریں کہ آپ ہمارے ساتھ ہیں ۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی طرف سے ملکی افواج کو یوکرین پر حملے کا حکم دیے جانے اور گزشتہ کئی دنوں سے جاری روسی یوکرینی جنگ کے پس منظر میں یورپی پارلیمان نے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو دعوت دی تھی کہ وہ اس بلاک کے قانون ساز ادارے کے ایک خصوصی اجلاس میں ارکان سے خطاب کریں۔
یوکرینی صدر نے یورپی ارکان پارلیمان کو مخاطب کرتے ہوئے کہااب آپ کو یہ ثابت کرنے کی ضرورت ہے کہ آپ ہمارے ساتھ ہیں۔ ثابت کیجیے کہ آپ ہمیں بیچ راستے میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ آپ کو ثابت کرنا ہو گا کہ آپ واقعی یورپی ہیں۔
خطاب کے بعد یورپی کمیشن کی صدر فان ڈئر لاین اور تمام ارکان پارلیمان احتراما کھڑے ہو کر دیر تک تالیاں بجاتے رہے۔