راولپنڈی:وزیر اعظم عمران خان کی چودھری برادران سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ملاقات کر کے اچھا کیا ،ایسی ایک ملاقات جہانگیر ترین کیساتھ بھی ہونی چاہیے ۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے چودھری برادران سے ملاقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاست میں دروازے بند نہیں ہونے چاہیں ،جس طرح عمران خان نے چودھری برادران سے ملاقات کی ایسی ہی ایک ملاقات جہانگیر ترین کیساتھ بھی ہونی چاہیے ۔
شیخ رشید نے مزید کہا چودھری برادرن کے رویے اور ملاقات کے بعد اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ،ان لوگوں سے اپنے لوگ تو سنبھالے نہیں جا رہے ،چلے ہیں دوسروں سے بات چیت کرنے ۔