مائیکرو سافٹ کمپنی کے سی ای او کا جواں سالہ بیٹا 26 سال کی عمر میں چلا بسا 

Microsoft Company CEO Son Dead

واشنگٹن:امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ کے سی ای او کے جواں سالہ بیٹےزین نڈیلا 26 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ،زین نڈیلا دفاغی فالج کے ساتھ  پیدا ہوئے تھے ۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق زین نڈیلا 26 سال کی عمر میں انتقال کر گئے،مائیکرو سافٹ کمپنی کے سی ای او نے اپنے ملازمین کو ای میل کے ذریعے اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا ۔

معذور بچے کے والد ہونے کے ناطے مائیکرو سافٹ کے سی ای او نے شروع دن سے ایسے جدید طریقے سے مصنوعی چیزیں بنانے میں جدو جہد کی جس سے معذور افراد کو زندگی گزارنے میں آسانی پیدا ہو سکے ،ایسی مصنوعات تیار کرنے میں گہری دلچسپی لی اور ترغیب دی جس سے معذوروں کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

ستیہ نڈیلا 2014 میں مائیکروفاسٹ کمپنی کے سی ای او کے عہدے پر فائض ہوئے، ان کے بیٹے کا علاج چلڈرن اسپتال میں چل رہا تھا۔