ماسکو :روس یوکرین جنگ کے پانچویں روز یورپی یونین نے ماسکو پر ایسی پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کے بعد روس کا رابطہ پوری دنیا سے منقطع ہو کر رہ جائے گا ۔
یورپی یونین نے ایسے تمام بینکوں پرپابندیاں عائد کر دی ہیں جن کا لین دین روس کیساتھ ہو رہا ہے ،اس کے علاوہ یورپی یونین نے روس کے میڈیا اور سفری پابندیاں بھی عائد کر دی ہیں ،اب ایسے کوئی سفری جہاز یورپ میں داخل نہ ہو سکیں گے جن کا تعلق روس کیساتھ ہو گا ۔
صدر یورپی کمیشن کے مطابق روس سے تعلق والے میڈیا کو بھی یورپ میں بند کر دیا گیا ہے، یورپی بینکوں میں روسی سرمایہ کاروں کے اثاثوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
روس کے خلاف مزید امریکی پابندیوں کے بعد جاپان نے بھی روس کے مرکزی بینک کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔