ماسکو :روس یوکرین جاری جنگ پر بھارتی میڈیا کی جھوٹی کوریج پر ماسکو نے بھارت کو شٹ اپ کال دیتے ہوئے گمراہ کن رپورٹنگ سے منع کر دیا ،مودی سرکار کو سچ بولنے کی نصیحت کر دی ۔
بھارت میں موجود روسی سفارتخانہ نے بھارت سرکا ر اور بھارتی میڈیا کی گمراہ کن رپورٹنگ پر شٹ اپ کا ل دیتے ہوئے سچ بولنے کی نصیحت کر دی ،روس نے یوکرین میں جاری تنازعہ پر بھارتی میڈیا کی کوریج کو "متعصبانہ ، جانبدرانہ اور گمراہ کن" قرار دے دیا۔
دوسری جانب بین اقوامی میڈیا گروپس نے بھی بھارتی میڈیا کی ساکھ پر سوال اُٹھا دیئے،روس نے یوکرین میں جاری تنازعہ پر بھارتی میڈیا کی کوریج کو "متعصبانہ ، جانبدرانہ اور گمراہ کن" قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کچھ کر نہیں سکتے تو کم از کم سچ بولنے کی ہمت تو رکھیں ،ماسکو نے مودی سرکار کو سچ بولنے کی نصیحت بھی کردی ۔