ماسکو :روسی وزیر خارجہ نے یوکرین جنگ میں انٹرنیشنل سازش کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ روس کے پاس کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل موجود ہی نہیں لیکن یوکرین میں شارٹ رینج والے میزائل برسائے جا رہے ہیں اور الزام روس پر لگایا جا رہا ہے ۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بیان میں کہا کہ یوکرین اپنے بیرونی آقاؤں کیساتھ مل کر اشتعال انگیزیاں کر رہا ہے، تاہم روس یوکرین میں جوہری کارروائی سے ہر ممکن گریز کرے گا۔
سوشل میڈیا پر یوکرین میں ایک بلڈنگ کو شارٹ رینج میزائل سے تباہی کی ویڈیو وائرل کی گئی جس کو بظاہر یہ کہہ کر شیئر کیا جا رہا ہے کہ روس یہ میزائل شہری آبادی پر برسا رہا ہے ،حالانکہ روس کے پاس کم فاصلے تک مار کرنے والے میزائل موجود ہی نہیں ہیں ۔
#Ukraine ????????: #Kharkiv's regional administration building was struck by grad missile fire this morning.
— Thomas van Linge (@ThomasVLinge) March 1, 2022
No historical site is safe from the Russian invasion force pic.twitter.com/4hkGZyn9Cr
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کیف کی جانب ایک بہت بڑے روسی فوجی قافلےکی پیش قدمی دیکھی گئی ہے، روسی فوجی قافلہ سڑک پر 40 میل تک پھیلا ہوا تھا، روسی فوجی کانوائے میں ٹینک اور دیگر جنگی گاڑیاں موجود تھیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی تصاویر سیٹلائٹ سے حاصل کی گئی ہیں۔