شیروانی کس کیلئے تیار کی جا رہی ہے ؟چودھری شجاعت دل کی بات زبان پر لے آئے 

شیروانی کس کیلئے تیار کی جا رہی ہے ؟چودھری شجاعت دل کی بات زبان پر لے آئے 



لاہور:چودھری شجاعت جو ہمیشہ سے اپنے دلچسپ جملوں کی وجہ سے پاکستان کی سیاست میں مشہور رہے ہیں اب ایک دفعہ پھر انہوں نے شیروانی کا ذکر کر کے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔

پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے آصف زرداری ،شہباز شریف ،مولانا فضل الرحمن سمیت  اہم سیاسی رہنمائوں نے الگ الگ ملاقاتیں کیں ،گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی سے ہونے والی ملاقات میں جب شیروانی کا ذکر آیا تو چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن دونوں جماعتیں ہی نہیں چاہتیں کہ چودھری پرویز الہٰی وزیر اعلیٰ بنے ،کیونکہ دونوں جماعتوں کو خدشہ ہے کہ اگر ایسا ہوا تو ق لیگ سے دور گئے لوگ بھی دوبارہ ق لیگ میں شمولیت اختیار کر لینگے اور اس طرح ق لیگ کی مقبولیت پہلے سے زیادہ ہو جائے گی ۔

ذرائع کے مطابق  ملاقات میں چودھری پرویز الٰہی کی شیروانی کا تذکرہ ہوا، ایک ذمہ دار نے چودھری شجاعت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کیا آپ چودھری پرویز الہی کو پنجاب کے وزیر اعلی کی شیروانی پہنا رہے ہیں ؟ جس پر چودھری شجاعت نے کہا کہ پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن دونوں نہیں چاہتیں کہ پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ بنے، دونوں جماعتوں کو خدشہ ہے جو لوگ ان جماعتوں میں گئے ہیں وہ واپس ق لیگ میں نہ آجائیں۔

سربراہ مسلم لیگ ق نے کہا کہ دونوں جماعتوں کو یہ خدشہ ہے ق لیگ دوبارہ سے مضبوط نہ ہو جائے، معاملہ طے ہو تو شیروانی تیار ہونے میں کونسا وقت لگتا ہے۔