پاکستان پہنچتے ہی مایہ نازآسٹریلوی بلے باز اسٹیو اسمتھ کے بیان نے بھارت پر بجلیاں گرا دیں 

Steve Smith Australia, Pakistan Vs Australia test Series in Pakistan



اسلام آباد:ایک لمبے عرصے بعد ورلڈکلاس آسٹریلیوی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ نے پاکستان پہنچتے ہی ایک ایسا بیان دیدیا جس کے بعد بھارت میں آگ لگی ہو ئی ہے ،بھارت جس نے پاکستان کے میدانوں کی رونقیں چھیننے کی ماضی میں بھی کوششیں کیں اس دفعہ بھی دورہ آسٹریلیا کو ناکام بنانے کی بھر پور کوشش کی جو کامیاب نہ ہو سکی ۔

آسٹریلوی مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ نے پاکستان پہنچنے پر کہا کہ پاکستان میں کھیلنے کی ان کی دلی خواہش تھی جو اب پوری ہونے جا رہی ہے ،انہوں نے کہا پاکستان میں خود کو بہت محفوظ سمجھ رہا ہوں اور ہماری خوب اچھے طریقے سے مہمان نوازی کی جا رہی ہے ۔

اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ اسلام آباد میں مہمان نوازی بہترین کی جارہی ہے، پاکستان ٹیم میں ورلڈ کلاس کھلاڑی موجود ہیں، سیریز میں دونوں ٹیموں کے اچھے مقابلے ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 4 مارچ سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا، سیریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔