ممبئی :بھارت میں مسلم دشمنی کم نہ ہو سکی ،بھارت میں انتہا پسند جماعت بی جے پی کے غنڈوں نے حجاب پہننے والوں کے ٹکرے کرنے کا اعلان کردیا ،بھارتی انتہا پسندوں نے حکومت کو بھی وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر تم نے بھارت کو حجاب سے بھرنے کی کوشش کی تو ہم شیوا جی ہاتھ سے تلوار لے کر آپ کے بھی ٹکرے ٹکرے کر دینگے ۔
بھارتی انتہا پسند جماعت اکھل بھارتیہ ودھارتی پریشد کی کارکن نے حجاب کی حمایت کرنے والے مسلمانوں کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی ،بھارتی انتہا پسند جماعت کے رکن نے کہا بھارت میں کسی کو حجاب پہننے کی اجازت نہیں دے سکتے ،بھارتی شہر وجے پورا میں ایک مظاہرے سے خطاب سے کرتے ہوئے بھارتی انتہا پسند پوجا نے کہا کہ وہ بھارت میں کسی کو بھی حجاب پہننے کی اجازت نہیں دے سکتے ۔
انتہا پسند جماعت کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ حکومت 24 گھنٹوں کی بجائے صرف 1 گھنٹہ دے ،حجاب پہنے 6 نہیں 60 ہزار کے ٹکرے کر دینگے ،بھارتی انتہا پسند ہندوئو ں نے کہا اگر بھارت کو حجاب سے بھرنا چاہتے ہیں ہم شیوا جی کے ہاتھ سے تلوار لینگے اور آپ کے ٹکرے ٹکرے کر دینگے ۔
بھارتی انتہا پسندوں نے کہا ہم لوگوں کو حجاب پہننے نہیں دیں گے ،24 گھنٹوں میں جو بھی گرفتاریاں کی گئیں اُن گرفتاریوں سے ہم خوش ہیں لیکن یہ گرفتاریاں کافی نہیں ہیں ۔
اگر آپ یہ نہیں کر سکتے ،ہمیں 24 گھنٹے کی بجائے صرف ایک گھنٹہ دیں ہم 6 نہیں 60 ہزار کے ٹکرے کر دینگے ۔