روس نے کلسٹر ،ویکیو م بم بھی چلا دیا ،اقوام متحدہ میں اہم انکشافات

Russia, Ukraine, Vacuum bombs, cluster



واشنگٹن : روس نے بالآخر  یوکرین پر کلسٹر بم گرا دیا ،انسانی حقوق کے گروپوں اور امریکہ میں یوکرین کے سفیر نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کے شہریوں پر کلسٹر بموں اور ویکیوم بموں سے حملے کیے جا رہے ہیں ۔

ایمنسٹی اور ہیومن رائٹس واچ کی تنظیموں کا کہنا ہے ایسا لگتا ہے کہ روسی افواج بڑے پیمانے پر ممنوعہ کلسٹر گولہ باردو استعمال کر رہا ہے ،اقوام متحدہ میں بتایا گیا کہ روس نے یوکرین کے ایک سرکار سکول پر کلسٹر بم بھی گرایا جس میں شہریوں نے پناہ لے رکھی تھی ۔

امریکہ میں یوکرین کی سفیر اوکسانا مارکارووا نے امریکی کانگریس کے ارکان سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ روس نے ان کے ملک پر حملے میں تھرموبارک ہتھیار، جسے ویکیوم بم بھی کہا جاتا ہے، استعمال کرنا شروع کر دئیے ہیں جو عالمی قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ،انہوں نے کہا روس جو یوکرین میں تباہی پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے وہ بہت بڑی ہے ۔

ایک ویکیوم بم، یا تھرموبارک ہتھیار، اعلی درجہ حرارت کا دھماکہ پیدا کرنے کے لیے ارد گرد کی ہوا سے آکسیجن کو چوستا ہے، جو عام طور پر روایتی دھماکہ خیز مواد کی نسبت کافی طویل دورانیے کی دھماکے کی لہر پیدا کرتا ہے اور انسانی جسموں کو بخارات بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔