سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی افواہیں 

04:25 PM, 1 Mar, 2022

نیوویب ڈیسک

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور اداکارہ سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی شادی کی تصویر وائرل ہوگئی ہے۔ 

بھارتی ٹی وی ٹائمز ناؤ کے مطابق بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کبھی اپنی فلموں اور کبھی شادی نہ کرنے کی خبروں کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ تاہم اس بار ’’بھائی جان‘‘ کی خفیہ شادی کی خبر نے مداحوں کو شدید حیرت میں مبتلا کردیاہے۔

سوشل میڈیا پر سلمان خان اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا کی شادی کی تصویر وائرل ہورہی ہے۔ تصویر میں دونوں دولہا دلہن بنے ایک دوسرے کو شادی کی انگوٹھی پہنارہے ہیں۔

سلو میاں اور سوناکشی کی یہ تصویر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور لوگ سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں کرنے لگے کہ سلمان خان اور سوناکشی سنہا نے خفیہ شادی کرلی ہے ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلمان خان کی خفیہ شادی کے حوالے سے سوناکشی سنہا کی یہ تصویر جعلی ہے اور اسے فوٹوشاپ پر ایڈیٹ کرکے جان بوجھ کر وائرل کیا گیا ہے لہذا سلمان خان اور سوناکشی سنہا کی خفیہ شادی محض ایک افواہ ہے اور کچھ نہیں۔

مزیدخبریں