پنجاب کابینہ نے پسماندہ علاقوں کو ملازمت کا کوٹہ دینے کی منظوری دیدی

پنجاب کابینہ نے پسماندہ علاقوں کو ملازمت کا کوٹہ دینے کی منظوری دیدی

لاہور: پنجاب کابینہ نے پسماندہ علاقوں کو ملازمت کا کوٹہ دینے، فارمنگ کیلئے زمین لیز پر دینے اور پرائیویٹ سکول ریگولیٹری کمیٹی سمیت پنجاب سہولت ایکٹ کی منظوری دیدی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز صوبائی کابینہ کا اجلاس 4 گھنٹے تک جاری رہا جس میں اہم  فیصلے کئے گئے۔ 
انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں پسماندہ علاقوں کوملازمت کوٹہ دینے کی منظوری دینے کے علاوہ مسلم آرڈیننس کے تحت ختم نبوت کی شق نکاح نامے میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ پنجاب کابینہ نے پرائیویٹ سکول ریگولیٹری کیلئے کمیٹی کی منظوری بھی دی ہے۔ 
حسان خاور کے مطابق پنجاب کابینہ نے فارمنگ کیلئے زمین لیز پر دینے کی منظوری دینے کیساتھ ساتھ پنجاب سہولت ایکٹ کی منظوری بھی دی اور یوں سہولت بازاروں سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ 

مصنف کے بارے میں