لاہور:پنجاب کے 9تعلیمی بورڈز میٹرک اور انٹر کے امتحانی شیڈول جاری کرنے میں ناکام رہے، 40لاکھ سے زائد طلبہ کا مستقبل دا ئوپر لگ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نو تعلیمی بورڈز نے میٹرک اور انٹر کے امتحانی شیڈول جاری نہیں کیے، امتحانی شیڈول جاری نہ ہونے سے 40لاکھ سے زائد طلبہ کا مستقبل دائو پر لگ گیا ہے۔
لاہور بورڈ کے تحت 5 لاکھ سے زائد طلبہ شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں، دوسری طرف سیکریٹری لاہور بورڈ اویس سلیم امتحانی شیڈول سے لا علم نکلے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق لاہور بورڈ کے سیکرٹری نے کہا میں تو اضافی چارج پر ہوں اور مجھے کسی معاملے کا نہیں پتا، کرونا وبا کے بعد کچھ پتا نہیں کہ بورڈ کے معاملات کیسے چلانے ہیں۔