فرانس کے سابق صدر کو کرپشن کے الزامات پر تین سال کی سزا

فرانس کے سابق صدر کو کرپشن کے الزامات پر تین سال کی سزا
کیپشن: فرانس کے سابق صدر کو کرپشن کے الزامات پر تین سال کی سزا
سورس: فائل فوٹو

پیرس: کرپشن کے الزامات پر فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی کو تین سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق صدرنکولس سرکوزی کو سزا ایک عدالت نے سنائی ہے۔ ان پر کرپشن کرنے اور غیرقانونی طور پر اثر انداز ہونے کا الزام تھا۔

سابق صدر پر الزام تھا کہ انہوں نے الیکشن مہم کی فنڈنگ کی تحقیقات کرنے والے ایک جج کو خفیہ انفارمیشن کی فراہمی کے بدلے اعلی عہدہ حاصل کرنے میں مدد کی پیشکش کی تھی۔

فرانس کی عدالت نے الزامات ثابت ہونے پر سرکوزی کو تین سال قید کی سزا دے دی ہے لیکن سزا میں سے دو سال معطل رہیں گے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق دو سال کی سزا کی معطلی کا مطلب ہے کہ سابق صدر سرکوزی ایک سال کی سزا کاٹنے کے لیے ابھی جیل نہیں جائیں گے۔