کابل،افغانستان میں سیکیورٹی اداروں کے آپریشن کے دوران 30 دہشت گرد ہلاک
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغان فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن افغان صوبے کپیسا میں کیا اور آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 ملزمان زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو علاج کے لیے حراست میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دہشت گردوں کے خلاف ہونے والے آپریشن میں افغان فضائیہ نے بھی حصہ لیا اور فضا سے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
افغان حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کپیسا کے اردگرد علاقوں سے عسکریت پسندوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔