ملک بھر میں مہنگائی چار ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

06:23 PM, 1 Mar, 2021

لاہور: ملک میں مہنگائی 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق فروری میں مہنگائی بڑھ کر 8.70 فیصد ہو گئی جبکہ جنوری کی نسبت فروری میں مہنگائی میں 1.80 فیصد اضافہ ہوا۔ جنوری 2021 میں مہنگائی کی شرح 5.7 فیصد تھی۔ فروری 2020 میں مہنگائی کی شرح 12.4 فیصد تھی۔

جولائی تا فروری مہنگائی کی اوسط شرح 8.25 فیصد رہی اور فروری میں سالانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں انڈے 48.10 فیصد مہنگے ہوئے۔ بجلی چارجز میں 43.6 اور چکن 36.33 فیصد مہنگا ہوا۔ مصالحہ جات 31.13، گندم 23.79 فیصد اور آٹا 13.51 فیصد مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گھی 17.27، چینی 17.16 اور کوکنگ آئل 15.39 فیصد مہنگا ہوا۔ فروری میں ماہانہ بنیادوں پر شہری علاقوں میں چکن 37 فیصد مہنگا ہوا۔ کوکنگ آئل کی قیمت میں 11.92 فیصد اضافہ ہوا۔ فروری میں گھی 9 فیصد اور پھل 9.26 فیصد مہنگے ہوئے۔ مصالحہ جات ساڑھے 5 اور دال چنا 4.48 فیصد مہنگی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق گھی 19.26، چینی 24.43 اور گڑ 13.94 فیصد مہنگا ہوا۔ سالانہ بنیادوں پر فروری میں پیاز 29.72 فیصد سستے ہوئے۔ ٹماٹر 29.49 فیصد اور تازہ سبزیاں 22.58 فیصد سستی ہوئیں۔

دال مسور کی قیمت میں 3.28 فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا فروری آلو 45.68 فیصد مہنگے ہوئے۔ ادارک 51.69 فیصد اور انڈے 42.9 فیصد مہنگے ہوئے۔ گندم 32.7,آٹا ،14.91 دالیں 26.62 فیصد مہنگی ہوئیں۔ سونا 31.64 فیصد اور چاندی 27.72 فیصد مہنگی ہوئی۔ 

مزیدخبریں