کورونا وائرس نے ٹائیگر تھری کی شوٹنگ رکوا دی

کورونا وائرس نے ٹائیگر تھری کی شوٹنگ رکوا دی
سورس: File photo

ممبئی ، کرونا وائرس نے ٹائیگر 3 کی شوٹنگ رکوادی 

بھارتی اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف ان دنوں ٹائیگر کے تیسرے سیکوئل کی شوٹنگ کے لئے دبئی میں مقیم ہیں  ۔ 

 سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ایک تھا ٹائیگر’ بلاک بسٹر فلموں میں سے ایک ہے اور دونوں کی جوڑی کو مداح بھی پسند کرتے ہیں۔ 

سلمان اور کترینہ کی اس مشہور فلم سیریز کے تیسرے سیکوئل کی شوٹنگ پلان کیا جارہا ہے ۔ 

’ٹائیگر‘ تھری کی شوٹنگ متحدہ عرب امارات، ترکی اور یورپ میں ہونی ہے جبکہ فلم کی پہلے شوٹنگ متحدہ عرب امارات میں شیڈول تھی لیکن اب کورونا نے ان کی شوٹنگ مؤخر کردی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ امارات میں فلم کی شوٹنگ ہونا تھی لیکن کورونا کیسز میں اضافے پر فوری طور پر امارات میں شوٹنگ مؤخر کردی ہے اور اب شوٹنگ پہلے ترکی کے شہر استنبول میں ہوگی۔